برطانوی حکومت کا ای ویزہ کیلئے مدت میں توسیع کا فیصلہ

برطانوی حکومت نے ای ویزہ کیلئے مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیاہے.ہوم آفس کے مطابق بی آر پی ویزہ کے حامل غیر ملکیوں کو ای ویزہ حاصل کرنے کیلئے مزید تین ماہ کا وقت دے دیا.برطانوی حکومت کی جانب سے بی آر پی ویزہ کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی تھی.تمام غیر ملکیوں کو اپنا ای ویزہ حاصل کرنے کیلئےہدایات جاری کی گئی تھیں.ترجمان ہوم آفس کے مطابق نئی ہدایات کے مطابق غیر ملکی 31 مارچ تک اپنا ای ویزہ امیگریشن سے حاصل کرسکتے ہیں.ہوم آفس کے مطابق31 مارچ کے بعد بی آر پی کارڈ برطانیہ میں استعمال نہیں کیا جاسکے گا.تمام امیگریشن تفصیلات ہوم آفس نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں