برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کیخلاف تحقیقات شروع

اسلام آباد: برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کیخلاف اہلیہ کو تحفے میں ملنے والے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر جن کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے، جنہوں نے حالیہ عام انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

برطانوی وزیراعظم کی فتح کو یادگار تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ اس فتح کے بعد وہ برطانیہ کے ایک پسندیدہ اور مقبول وزیراعظم قرار دیئے گئے تھے، ان کے اقتدار کو بھی 3 ماہ بھی مکمل ہونے کو نہیں آئے کہ انہیں اس مشکل صورتحال نے گھیر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وحید علی جن کا تعلق برطانیہ میں مقبول شخصیات میں کیا جاتا ہے اور وہ لیبر پارٹی کو عطیات دینے کے حوالے سے بھی معروف ہیں انہوں نے وزیراعظم کی اہلیہ کی شاپنگ کے پیسے ادا کیے اور کپڑوں میں جو تبدیلیاں کرائی تھیں ان کا بھی خرچ اٹھایا۔

تاہم وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے اہلیہ کو ملنے والے ان تحائف کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں جو پارلیمانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں اس لیے اب انہیں تحقیقات کا سامنا ہے دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کے ترجمان کی جانب سے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں