برطانیہ اور فرانس کا یوکرین میں جنگ بندی کے بعد فوجی دستے تعینات کرنے پر اتفاق

پیرس(اے ایف پی)غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے یوکرین میں جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے فوجی دستے تعینات کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پیرس میں ہونے والی ملاقات کے دوران برطانیہ اور فرانس کے سربراہان حکومت نے اعلان کیا کہ جنگ بندی کے بعد یوکرین میں ان کے فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس موقع پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی شرکت کی اور یوکرین میں برطانوی اور فرانسیسی فوج کی تعیناتی اور فوجی اڈے قائم کرنے سے متعلق سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ ایسے وقت میں طے پایا جب پیرس میں یورپی اتحادی ممالک کے نمائندے اور امریکی نمائندہ خصوصی، امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔