برطانیہ :خونخوار پالتو کتے نےمالکن کی 10 سالہ بچی کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا

برطانیہ میں گھر کے خونخوار پالتو کتے نے اپنی مالکن کی 10 سالہ بچی کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا جس کی لاش گھر کے اندر سے ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کتا اپنے بچپن سے اس خاندان کے ساتھ تھا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ کرنے کی کیا وجہ بنی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام تقریباً 4 بجے شمالی یارکشائر کے علاقے مالٹن میں واقع ایک گھر میں پیش آیا۔

گھر کی مالکن چیختی ہوئی گھر سے باہر نکلی کہ پالتو کتے نے میری بیٹی پر حملہ کرکے اسے جان سے مار دیا ہے، اس کی آواز سن کر پڑوسی اس کی مدد کیلئےگھر کے اندر گیا لیکن جب تک بچی اپنی جان گنوا چکی تھی۔خاتون کے ایک رشتہ دار نے کتے کو فوری طور پر ایک گاڑی میں بند کر دیا، اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے لیا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ یہ منظر بہت ہولناک تھا، معلوم نہیں کہ کتے نے حملہ کس وقت کیا لیکن ظاہر ہے کہ بچی کے جسم بازو، چہرے اور ٹانگوں پر زخموں کے بہت زیادہ نشانات تھے۔پولیس کے مطابق بچی بہت خوبصورت اور ذہین بتائی گئی ہے، جسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پالتو کتے کو بھی مار دیا جائے گا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق یہ خاندان حالیہ گرمی کے دنوں میں ہی یہاں منتقل ہوا تھا اور یہ بچی ان کی اکلوتی اولاد تھی۔ایک علاقہ مکین نے بتایا کہ یہ’ایکس ایل بُلی‘ کی نسل سے ہے جو جسامت میں بہت بڑا کتا ہے، اور اس کا بہت خیال رکھا جاتا تھا لیکن پولیس ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کر سکی کہ آیا یہ ممنوعہ نسل کا کتا ہے یا نہیں۔

سال 1991 سے اس نسل کے کتے کو پالنا ممنوع قرار دیا گیا تھا، یہ پابندی اس نسل کے کتوں کے متعدد مہلک حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد عائد کی گئی تھی اور سرکاری اجازت کے بغیر اس کو پالنے کی سختی سے ممانعت اور قابل سزا جرم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں