برطانیہ میں سارہ شریف قتل کے مقدمے کی سماعت مقرر کردی گئی

لندن : سارہ شریف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ، مقدمے کی سماعت سات اکتوبر کو مقرر کردی گئی۔ برطانیہ میں سارہ شریف قتل کے مقدمے کی سماعت مقرر کردی گئی، مقدمے کا آغاز سات اکتوبر کو ہوگا اور چودہ اکتوبر کو مقدمہ جیوری کے سامنے پیش کیا جائے گا۔گزشتہ روز کیس میں نامزد ملزمان عرفان، بینش اور فیصل ویڈیو لنک کے ذریعے مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے برطانوی پولیس کو دس سالہ سارہ شریف کی لاش دس اگست کو گھر سے ملی تھی، جس کے بعد سے اس کا باپ ملک عرفان دوسری بیوی اور چار بچوں سمیت غائب تھا، جن کےبارے میں پتہ چلا کہ وہ پاکستان فرار ہوگئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سارہ کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے تھے۔بعد ازاں سارہ شریف کے والد عرفان شریف، سوتیلی والدہ بینش اور چچا فیصل ملک کو برطانیہ میں لینڈ کرتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ پاکستان میں عرفان اور بینش کے پانچ بچے پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔

قتل کیس میں والدین اور چچا پر قتل کی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے تاہم ملزمان نے فرد جرم ماننے سے انکار کیا تھا، پولیس نے تینوں افراد کو قتل اور وجہ قتل کے جرم میں چارج کیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سارہ کے والد عرفان شریف ان کی دوسری بیوی بینش بتول اور بھائی فیصل ملک پر قتل کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں