برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے 200 سال ،مسلم ہیئرٹیج سنٹر مانچسٹر میں تقریب

برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی 200 سالہ شاندار تاریخ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مسلم ہیئرٹیج سنٹر مانچسٹر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خصوصی شرکت کی .

برطانوی معاشرے میں پاکستانی کمیونٹی کی 200 سالہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مسلم ہیئرٹج سنٹر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا.تقریب کے مہمان خصوصی برطانوی پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے علاوہ ممبران برٹش پارلیمنٹ ججز وکلاء سمیت مختلف شعب زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی .

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی لازوال قربانیوں پے محیط تاریخ قابل تعریف ہے .برطانیہ کے تمام شعبوں میں پاکستانی کمیونٹی نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا ایک خاص مقام بنایا ہے .تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی .

اپنا تبصرہ لکھیں