برطانیہ نے امریکہ اورکینیڈاکے شہریوں کوویزہ کیلئے ETAلازمی قراردیدیا

امریکہ اورکینیڈاکے شہری برطانیہ جانے کیلئے کسی بھی قسم کی ویزہ کی ضرورت نہ تھی مگربرطانیہ نے امریکہ اورکینیڈاکے شہریوں کے برطانیہ آنے کیلئے ETAالیکٹرک ٹریول اوتھرائزیشن لازمی قراردے دی ہےجبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کیلئے فری ویزہ انٹری کی سہولت اب بھی موجودہے لیکن ETAلازمی قراردیاگیاہے ۔ETAاپلائی کرنے کیلئے پورٹل 27نومبر2024سے کھول دیاجائیگا۔امریکہ اورکینیڈاکے شہری8جنوری 2025کے بعد ETAکے بغیربرطانیہ نہیں جاسکیں گے۔

ذرائع کے مطابقETAکی فیس صرف 10پائونڈرکھی گئی ہے اور ETAکی پابندی اس لئے لگائی جارہی ہے تاکہ برطانیہ آنے والوں کاڈیٹااکٹھاکیاجاسکے ۔ ETAرجسٹریشن کے بعدبرطانیہ میں ملٹی پل وزٹ کئے جاسکیں گے اوریہ 2سال کیلئے کارآمدہوگا۔اس دوران اگرپاسپورٹ کی معیادختم ہوجاتی ہے توپھر ETAکے بھی معیادختم ہوجائیگی اوراگرپاسپورٹ کی معیاد2سال سے زیادہ ہے تب بھی ETA کی معیاد2سال ہی رہے گی۔ ETAکی شرط بچوں ،بڑوں اور2سال سے کم عمربچے سب کیلئے لازمی ہے ۔سیاحت ،کاروبار،سٹڈی یاوزٹ تمام کیٹگری کے ویزوں کیلئے ETAرجسٹریشن ضروری قراردی گئی ہے۔یہاں تک کہ ٹرانزٹ کیلئے بھی ETAرجسٹریشن ضروری ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں