برطانیہ: پاکستانیوں سمیت غیرقانونی پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کی تیاری

لندن : برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بری خبر آگئی ، برطانوی وزارت داخلہ نے اشتہار شائع کردیا۔برطانیہ نے پاکستان سمیت گیارہ ملکوں کے غیرقانونی پناہ گزینوں کو جلد واپس بھیجنے کی تیاری شروع کردی۔برطانوی وزارت داخلہ نے اشتہارشائع کیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ ایسے کمرشل پارٹنرز مطلوب ہیں جو غیرقانونی پناہ گزینوں کوان کے ملک واپس لے جانے میں مدد کریں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد رواں سال کے آخرتک چودہ ہزار لوگوں کو واپس بھیجنا ہے۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ کانٹریکٹرز غیرقانونی پناہ گزینوں کے کھانے پینے کا انتظام کریں گے، ان کے گھروالوں کو ڈھونڈیں گے اور پھر انہیں روزگارکی تلاش میں مددفراہم کریں گے۔جن ملکوں کےغیرقانونی تاریکن وطن کو واپس بھیجا جائے گا ان میں پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلادیش، عراق، نائجیریا، البانیہ، ایتھوپیا، گھانا، جمیکا، ویت نام اور زمبابوے شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس جون کے اختتام تک ایک لاکھ 19 ہزار افراد اپنی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے کے منتظر تھے۔’حکومت امیگریشن قوانین پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ایسے افراد کو ملک بدر کیا جائے گا جو برطانیہ میں رہنے کا قانونی حق نہیں رکھتے۔‘

اپنا تبصرہ لکھیں