برطانیہ کے بعد سویڈن میں بھی اسلام مخالف مظاہروں کا آغاز،سویڈن سے نکل جاؤ کے نعرے

برطانیہ کے بعد سویڈن میں بھی اسلام مخالف مظاہروں کا آغاز، ہفتے کے روز دارلحکومت اسٹاک ہوم میں اسلام مخالف مظاہرین نے ناصرف احتجاج کیا بلکہ اہم شاہراہوں پر پیدل مارچ کرکے گو بیک گو، سویڈن سے نکل جاؤ کے نعرے بھی لگائے.برطانیہ میں حالیہ بدامنی اور اسلام مخالف مظاہروں کے بعد سویڈن کے مختلف شہروں میں احتجاج کا اعلان کیا گیا، دارلحکومت اسٹاک ہوم میں کل ہونے والے احتجاج میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے سویڈن کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ احتجاج منعقد کرنے والی خاتون نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا،مذکورہ خاتون پادریوں کے لباس اور ہاتھ میں کروس ہونے کے باعث سویڈن میں صلیبی خاتون کے نام سے جانی جاتی ہے جبکہ سویڈن میں متعدد بار قرآن سوزی بھی کرچکی ہے.

اپنے خطاب کے دوران صلیبی خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام کو ناصرف سویڈن بلکہ یورپ بھر میں ممنوع قرار دیا جائے اور تمام مسلمانوں کو ان کے اپنے آبائی ملک بھجوادیا جائے، مذکورہ خاتون نے مظاہرے کے دوران قرآن بھی نذر آتش کیا جبکہ احتجاج کے بعد مظاہرین دارلحکومت اسٹاک ہوم کی اہم شاہراہوں پر پیدل مارچ کرکے گو بیک گو کے نعرے لگاتے رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں