برطانیہ، یونیورسٹیز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ

برطانیہ میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کی تعداد میں کمی سے یونیورسٹیز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یارکشائر کی 10 بڑی یونیورسٹیز میں سے 4 خسارے میں چلی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی کچھ یونیورسٹیز کو عملے اور کورسز کی تعداد کم کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امیگریشن قوانین میں سختی کی وجہ سے غیر ملکی طلبہ میں کمی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں