برطانیہ:فہد مصطفیٰ کو ڈائیورسٹی امپیکٹ اور کلچرل امپیکٹ ایوارڈ زمل گئے

اداکار فہد مصطفیٰ کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں دو ایوارڈز ڈائیورسٹی امپیکٹ ایوارڈ اور کلچرل امپیکٹ ایوارڈسے نوازا گیا ہے .کثیر الثقافتی یوکے نے میڈیا کے ذریعے تنوع کو فروغ دینے اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے میں فہد کی شاندار کامیابیوں کو تسلیم کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر برطانوی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ میزبان تھیں جبکہ لارڈ واجد منسٹر برطانوی حکومت اور ایم پی افضل خان بھی موجود تھے .ملٹی کلچرل یوکے نے خاص طور پر اس تقریب کیلئےکام کیا اور فہد مصطفیٰ کیلئےیہ ایوارڈ فائنل کروائے .فہد مصطفیٰ نے ان ایوارڈ کے حصول کے بعد کہا کہ یہ میرے نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے .مجھے خوشی ھوتی ہے کہ ہمیں اتنی عزت اور پیار دیا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں