برلن(بیورورپورٹ)تین روزہ بین الاقوامی سیاحتی میلہ، ITB، برلن آج اختتام پذیر ہوا۔ 170 سے زائد ممالک نے زائرین کیلئےاپنے پرکشش مقامات کی نمائش کی. ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن PTDC کے اشتراک سے میلے میں پاکستان کی بھی بھر پور نمائندگی کی گئی۔ پاکستان پویلین میں نجی اور صوبائی سیاحتی اداروں کے 16 نمائش کنندگان موجود تھے۔
نمائش کنندگان نے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملنے والے ردعمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان، TDAP اور PTDC کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی مدد سے وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے اور اپنی متعلقہ پیش کشوں کے ذریعے اس کی خوبصورتی کو متعارف کرنے کے قابل بنے۔انہوں نے “برانڈ پاکستان”کی عکاسی اور اسےموثرطورپر اجاگر کرنے میں تعاون فراہم کرنےپر سفارتخانہ پاکستان کابھی شکریہ ادا کیا.

