بسنت کیلئے پتنگوں اور ڈور کی فروخت آج یکم فروری سے شروع ہوگی

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں بسنت کے موقع پر آج یکم فروری سے پتنگوں اور ڈور کی فروخت شروع کی جارہی ہے، اب تک 2246 ٹریڈرز کو پتنگوں اور ڈور کی فروخت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت کیلئے 2504 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 95 مسترد جبکہ 163 ٹریڈرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، رجسٹریشن 8 فروری تک مکمل کی جائے گی۔

دوسری جانب بسنت کی تیاریوں کے باعث لاہور کے انتظامی افسران کی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے، کمشنر لاہور مریم خان کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں موجود رہیں گے اور بسنت قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔