بشریٰ بی بی ناحق جیل کاٹ رہی ہیں کیونکہ وہ بانی پی ٹی آئی کی بیوی ہیں: عالیہ حمزہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ آپ جتنی فسطائیت جتنا ظلم کریں گے، ہم اتنا آپ کے سامنے کھڑے ہوں گے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت میں عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ناحق جیل کاٹ رہی ہیں کیونکہ وہ بانی پی ٹی آئی کی بیوی ہیں۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ اب خواتین آپ کا راستہ روکیں گی، کل وکلا تحریک کا آغاز ہوگا تو ہم ان کے ساتھ بھی کھڑے ہوں گے۔انکا کہنا تھا کہ کل رات میرے گھر پر ریڈ کیا، آپ کو پتہ تھا کہ صبح میری اسلام آباد میں پیشی ہے۔

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ مجھے لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت دی ہوئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نے پرسوں پٹیشن کی تھی کہ جلسے کےلیے ہمیں این او سی مل چکا ہے کہ ہمیں مینار پاکستان دیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں