بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر میزائل حملہ، کمپاؤنڈ سے دھواں اٹھنے لگا

بغداد (امریکی میڈیا، عراقی سیکیورٹی سروسز)عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق میزائل امریکی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں ہیلی پیڈ پر لگا، جس کے بعد کمپاؤنڈ سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔

جنگ کے آغاز کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے علی الصبح بھی حملہ کیا گیا تھا، جس کا ممکنہ ہدف سفارتخانے کے اندر موجود ایئر ڈیفنس سسٹم کا اسٹیشن تھا۔

عراقی سیکیورٹی سروسز نے حملے کی تصدیق کی ہے اور حملے کے بعد شہر کے حساس علاقے گرین زون کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا، جس میں زیادہ تر سرکاری دفاتر اور غیر ملکی سفارت خانے شامل ہیں، جن میں امریکی سفارتخانہ بھی شامل ہے۔