بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے۔

قومی اسمبلی میں صحافی کی جانب سے بلاول بھٹو سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں تو گھر جارہا ہوں۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد حکومتی ارکان پیپلزپارٹی کو منانے کیلئے بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر میں پہنچے تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو زرداری کو منایا، جس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، نوید قمر اور دیگر ان کے ہمراہ ایون میں چلے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں