کراچی (بیورورپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) ٹرسٹ اسپتال شارع فیصل میں نوتعمیر شدہ ڈاکٹر سید ہارون احمد ڈائیلاسز سینٹر اور زبیدہ مصطفیٰ لیتھو ٹرپسی یونٹ کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء، ایس آئی یو ٹی انتظامیہ اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ نئے یونٹس میں مریضوں کو گردے اور یورولوجی کے جدید علاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ عوام کو بہتر طبی خدمات میسر آسکیں۔


