واشنگٹن(نامہ نگار)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلی سطحی پاکستانی وفد کی معروف امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس آمد ہوئی ہے.
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تھنک ٹینک کمیونٹی سے بات چیت کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور پائیدار امن کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے.

