کوئٹہ(نامہ نگار)بلوچستان کے ضلع خاران میں پولیس پارٹی پر حملے میں اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) قاسم بلوچ شہید ہوگئے۔ واقعہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار ناکہ بندی کے دوران گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔
حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایس ایچ او قاسم بلوچ جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر اہلکار محفوظ رہے۔آل پارٹیز خاران نے واقعے کے خلاف شہر میں کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

