راولپنڈی(آئی ایس پی آر)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع لورالائی اور کیچ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر دو اہم کارروائیاں کیں، جن کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے “فتنہ الہندوستان” نامی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
لورالائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر آپریشن کیا، جس کے دوران4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئےبڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا.دہشت گرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کے حملوں میں ملوث تھے، جن میں 30 معصوم شہری شہید ہوئے تھے.
ایک علیحدہ آپریشن کے دوران بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک اور دہشت گرد کو بھی ہلاک کیا گیا، جو اسی نیٹ ورک کا سرگرم رکن تھا۔دہشت گردوں کا بھارتی نیٹ ورک سے تعلق تھا.آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تمام دہشت گردبھارت کی ریاستی سرپرستی میں تربیت یافتہ تھے.پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں ملوث تھے.قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے.
ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ”پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئےپرعزم ہیں۔ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئےقوم کے غیر متزلزل عزم کی توثیق کرتے ہیں۔”
سیکیورٹی اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ دشمن کے ایجنڈے کو ناکام بنایا جا سکے۔

