بنگلادیش: برطرف انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیاء الاحسن ملک سے فرار ہوتے گرفتار

بنگلادیش میں گزشتہ روز عہدے سے ہٹائے گئے انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیاء الاحسن کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

بنگلادیشی اخبار ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق ضیاء الاحسن کو منگل کی رات تقریباً بارہ بجے ڈرامائی حالات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ میجر جنرل ضیاء الاحسن جس طیارے میں جارہے تھے اسے رن وے سے بورڈنگ برج تک واپس لے جایا گیا اور میجر جنرل ضیاء الاحسن کو گرفتار کیا گیا۔

میجر جنرل ضیاء الحسن کو گزشتہ روز ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا، وہ مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

ضیاء الاحسن نے 2022 سے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دی تھیں، اس سے قبل وہ اسی کمپنی کے ڈائریکٹر تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں