بنگلادیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کا اعلان جولائی کے آخر میں متوقع ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلسپی نے کہا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف ٹیم کا اعلان جولائی کے آخری ہفتے میں ہوگا اور ٹیم کے کھلاڑی 10 اگست کو راولپنڈی میں جمع ہوں گے۔
جیسن گلسپی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نےایک سال میں مچل اسٹارک سے 3 گنا زیادہ بولنگ کی ہے عامر جمال اچھا آل راونڈ ہے آسٹریلیا میں انہوں نےمتاثر کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کیا کہ آئندہ 9ٹیسٹ میچز میں اچھے نتائج آئے تو ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل سکتے ہیں پوری کوشش کریں گے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں اچھے نتائج آئیں۔ٹیسٹ ٹیم کوچ نے خواہش ظاہر کی کہ بابر سے ملاقات ہوئی چاہتا ہوں وہ اچھا پرفارم کریں۔