بنگلادیش کے سابق آرمی چیف کی اہلیہ اور بیٹے ڈھاکا سے بحرین روانہ ہوگئے

بنگلادیش کے سابق آرمی چیف جنرل عزیز احمد کی اہلیہ اور بیٹا ملک چھوڑ گئے۔

ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق سابق فوجی سربراہ جنرل عزیز احمد کی اہلیہ اور بیٹا بدھ کی صبح ایک فلائٹ کے ذریعے ڈھاکا سے بحرین روانہ ہوگئے ہیں۔

حضرت شاہ جلال ایئرپورٹ کے ایک افسر کے مطابق جنرل عزیز کی اہلیہ اور بیٹا خیلجی ایئرلائن کی پرواز سے صبح 6 بجے بحرین کیلئے روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جنرل عزیز احمد اس پرواز پر موجود نہیں تھے اور ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے باعث ان کے خاندان کے افراد کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

جنرل عزیز احمد 2012 سے 2016 تک بنگلادیش کی بارڈر گارڈ فورس کے سربراہ رہے، ان پر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی کی مدد کرنے کےلیے عوامی طریقہ کار میں مداخلت کی اور رشوت لی۔

جنرل عزیز احمد نے 23 جون 2021 کو ریٹائرمنٹ لی تھی اور تین سال بعد امریکا نے ان پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں