ڈھاکا (غیر ملکی میڈیا)بنگلہ دیش میں فروری 2026 میں شیڈول عام انتخابات کیلئے طلبا تحریک سے وجود میں آنے والی نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) نے بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم 8 جماعتی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس اتحاد میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) بھی شامل ہو گئی ہے۔
این سی پی کے سربراہ ناہید اسلام نے کہا ہے کہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور امیدواروں کی حتمی فہرست پیر کو جاری کی جائیگی۔ طلبا کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے جماعتِ اسلامی کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس طلبا تحریک کے احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا، جبکہ بنگلہ دیش کی سیاست میں طویل عرصے سے عوامی لیگ اور بی این پی کا غلبہ رہا ہے۔

