بوئنگ 777 میں خرابی:پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول متاثر ،متعدد پروازیں تبدیل

ٹورنٹو(اشرف خان لودھی سے)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی بوئنگ 777 طیارے کو تکنیکی مرمت (Maintenance Requirement) کے باعث کراچی میں روک لیا گیا ہے. جس کے نتیجے میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان چلنے والی متعدد پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق23اکتوبر کولاہورسے ٹورنٹوجانیوالی پرواز PK-789 اور 23اکتوبر کوٹورنٹوسے اسلام آبادجانیوالی پروازPK-782 کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

اسی طرح25اکتوبرکواسلام آباد سے ٹورنٹوآنیوالی PK-781 تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ25اکتوبرکوٹورنٹوسے لاہورجانیوالی پرواز PK-798 کی روانگی کا نیامقامی وقت شام 7 بج کر 30 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔

27اکتوبر کوٹورنٹوسے کراچی جانیوالی پرواز PK-784 اب مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو شیڈول میں تبدیلی سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے اور تمام متاثرہ مسافروں کو متبادل انتظامات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی پرواز کے تازہ ترین شیڈول کی تصدیق روانگی سے قبل کر لیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں