بونیر: مسافر وین گہری کھائی میں گرگئی، 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

بونیر کے علاقہ چغرزئی میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے کے باعث 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کےمطابق مسافر وین چغرزئی سے سواڑی جارہی تھی کہ ڈوما کس کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں گرگئی۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں