بٹ کوائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 1لاکھ ڈالرز کی حدعبور کرلی

کرپٹو کی دنیا میں بٹ کوائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ڈالرز کی حد عبورکرلی، ٹرمپ کے انتخاب کے بعد کرنسی کی قدر کافی بڑھ چکی۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ 3 ہزار ڈالرز کی سطح پرپہنچ گیا ہے، کرپٹو ورلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیکیورٹیز ریگولیٹر کی قیادت کیلئے پال آٹکنز کو نامزد کرنے پر خوش ہے۔

صارفین بھارتی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر کرپٹو کرنسی کی ویڈیوز دیکھ کر حیران، کرپٹو فرینڈلی پال آٹکنز کی ایس ای سی قیادت کے انتخاب کے بعد بٹ کوائن نے تاریخ رقم کی، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کابینہ کیلئے نامزدگیاں جاری ہیں۔

ٹرمپ نے پال آٹکنز کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی قیادت کیلئےمنتخب کیا ہے، 5 نومبر کو ٹرمپ کے انتخاب کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کی قدر 130 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں