برسبین(سپورٹس ڈیسک)بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان نے آخری اوور میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کو سنسنی خیز فتح دلا دی۔ برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
میچ کے فیصلہ کن لمحات میں ہوبارٹ ہریکینز کو آخری اوور میں جیت کے لیے 6 رنز درکار تھے، تاہم زمان خان نے اعصاب شکن بولنگ کرتے ہوئے صرف 2 رنز دیے اور حریف ٹیم کو کامیابی سے محروم کر دیا۔زمان خان کی شاندار کارکردگی پر شائقینِ کرکٹ اور ٹیم مینجمنٹ نے بھرپور داد دی، جبکہ ان کی اس پرفارمنس کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

