اندور، مدھیہ پردیش(خبر ایجنسیاں) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک خاندان کے ہاں 52 سال بعد پہلی بار بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس پر پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان نے 52 سال کے طویل انتظار کے بعد ننھی بچی کا خیرمقدم کیا، جسے اہلِ خانہ نے اپنی زندگی کا ایک یادگار اور خوش کن لمحہ قرار دیا۔وائرل ویڈیو میں خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے گلے ملتے، خوشی کے آنسو بہاتے اور نومولود بچی کا والہانہ انداز میں استقبال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بچی کی آمد پر پورے گھر میں جشن کا سماں رہا، جبکہ اہلِ خانہ نے اس خوشی کے موقع کو بھرپور انداز میں منایا اور یادگار بنایا۔سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو کو بڑی تعداد میں صارفین نے پسند کیا، جہاں لوگوں نے نومولود بچی اور اس کے خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

