اوڈیشہ(ایجنسیاں) بھارتی میڈیا، دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ہندو تنظیم بجرنگ دَل کے ایک جتھے نے ایک عیسائی پادری کو شدید تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق پادری اپنے اہلِ خانہ اور دیگر افراد کے ساتھ ایک گھر میں دعائیہ اجتماع میں شریک تھے جب ہجوم نے انہیں نشانہ بنایا۔ پادری کو زبردستی گائے کی غلاظت کھلائی گئی، مذہبی نعرے لگوائے گئے، لاٹھیوں سے مارا پیٹا گیا، چہرے پر سرخ سندور لگایا گیا، جوتوں کا ہار پہنایا گیا اور پورے گاؤں میں گھمایا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ متاثرہ پادری کی مدد کے لیے پولیس کو درخواست دی گئی، لیکن انہیں کوئی معاونت فراہم نہیں کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اقلیتوں پر اس قسم کے تشدد سے بھارت میں سماجی انتشار بڑھ رہا ہے اور ملک میں بغاوت کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

