امروہہ، اتر پردیش (ٹائمز آف انڈیا) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں 2 بہنوں اور ان کی ایک کزن نے اپنے ساتھ کام کرنے والے کیمرہ مین سے شادی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ کیمرہ مین تینوں خواتین کے ساتھ ویڈیوز میں بطور شوہر کردار ادا کرتا تھا۔
رپورٹس کے مطابق تینوں خواتین نے مشترکہ طور پر ایک ہی شخص سے شادی کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک دوسرے سے الگ نہیں رہنا چاہتی تھیں۔شادی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یہ انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا، جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

