بھارت میں رکشہ ڈرائیور نے نرس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع رتنا گری میں رکشہ ڈرائیور نے 20 سال کی نرسنگ کی طالبہ کو کالج سے گھر جاتے ہوئے نشہ آور پانی پلایا اور ویرانے میں لے جاکر جنسی زیادتی کی۔واقعے کے بعد علاقے میں احتجاج شروع ہوگیا، عوام نے روڈ بلاک کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے اور ملزم کی کا مطالبہ کیا۔پولیس کے مطابق لڑکی نے ہوش میں آنے کے بعد اپنے گھر والوں کو بلایا اور واقعے کی ساری تفصیلات سے آگاہ کیا، متاثرہ لڑکی بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔واقعے کے بعد رت نگری میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہو گیا اور عوام نے روڈ بلاک کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے رکشہ ڈرائیور کی تلاش کا کام جاری ہے۔