بھارت میں بارش کے پانی میں پھنسی موٹر سائیکل سوار خاتون کو ہجوم کی جانب سے ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
لکھنؤ میں بارش کے دوران ایک خاتون موٹر سائیکل پر جارہی تھی، جسے ہجوم کی جانب سے ہراساں کیا گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی تاج ہوٹل پل کے نیچے ایک گروپ نے موٹر سائیکل کو گھیر لیا اور سڑک پار کرتے ہوئے مرد اور خاتون پر پانی کے چھینٹے مارنے لگے۔
وائرل ویڈیو میں لوگوں کی جانب سے بارش کے دوران پل کے نیچے خاتون کے ساتھ بد تمیزی اور ہنگامہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کردیا۔
موٹر سائیکل پر سوار خاتون جب لوگوں کے پاس سے گزرنے لگی تو چند افراد نے اسے کھینچنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر گئیں۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔