بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 23 رنز سے شکست دے دی۔
ہرارے میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
بھارتی کپتان شبمن گل نے 66 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، رتوراج گائیکواڈ نے 49 اور یشسوی جیسوال نے 36 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے کپتان سکندر رضا اور بلیسنگ موزا ربانی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی۔
ڈیون میئرز 65 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ 3 وکٹیں لینے پر بھارتی بالر واشنگٹن سندر کو میچ کا بھترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔