نئی دہلی(ایجنسیاں) برطانوی اخبار، ڈی جی سی اے کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن پر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، جس کی مالیت 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر بتائی گئی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق جرمانے کے بعد ایئرلائن کی ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں، جس کے باعث دسیوں ہزار مسافر شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناقص پائلٹ روسٹر منصوبہ بندی کو بحران کی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔
ڈی جی سی اے نے ایئرلائن کے ہیڈ آف آپریشنز کنٹرول کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے اعلیٰ انتظامیہ کو سخت وارننگ بھی جاری کی ہے۔ ریگولیٹر کے مطابق ایئرلائن نے آپریشنل بفرز کو نظرانداز کیا، جبکہ عملے اور طیاروں کے حد سے زیادہ استعمال نے پورے نظام کو مفلوج کردیا۔برطانوی اخبار کے مطابق ایئرلائن انتظامیہ نے ریگولیٹری احکامات پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔

