بھارت میں ہندو نوجوان نے گائے کے ساتھ شرمناک حرکت کرتے ہوئے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس سے عوام میں غم و غصہ پھیل گیا۔
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مذکورہ واقعہ ہفتے کو پیش آیا جبکہ مقامی لوگوں نے نوجوان کے اس عمل کی ویڈیو بھی بنائی تھی، مشتبہ نوجوان کی شناخت چھٹو مالویا کے نام سے ہوئی ہے، جسے پولیس نے گائے سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی اس فعل پر کافی غم و غصے میں مبتلا ہیں، سوشل میڈیا پر نوجوان کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں میں وہ مبینہ طور پر گائے کے ساتھ غیرفطری عمل میں ملوث ہے۔
افسوسناک واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے مشتبہ نوجوان چھٹو مالویا کو پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے اس فعل کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔
بھوپال میں واقعے کی اطلاع عام ہونے پر ہر طرف سے اسکی مذمت کی جارہی ہے اور غصے کا اظہار کیا جارہا ہے، شہریوں نے جانوروں سے ناروا سلوک کرنے والے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھوپال میں اس سے قبل بھی جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پیش آچکے ہیں، چند ماہ قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں ایک نوجوان کو تالاب میں کتے کو پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔