بھارت:بل گیٹس کا بھارتی اے آئی سمٹ میں شرکت سے انکار

بھارت ( غیر ملکی میڈیا رپورٹس، گیٹس فاؤنڈیشن)بل گیٹس نے بھارت میں منعقد ہونے والے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت سے انکار کر دیا، جس سے تقریب کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ کے شریک بانی سمٹ میں اپنا طے شدہ مرکزی خطاب نہیں کریں گے۔ ان کی عدم شرکت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایونٹ پہلے ہی انتظامی خامیوں، ایک روبوٹ سے متعلق تکنیکی مسائل اور وی آئی پی ٹریفک بندشوں پر مندوبین کی شکایات کے باعث تنقید کی زد میں ہے۔

گیٹس فاؤنڈیشن نے پروگرام میں تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ بل گیٹس نے اپنا خطاب اس لیے منسوخ کیا تاکہ توجہ سمٹ کی بنیادی ترجیحات پر مرکوز رہے، تاہم منسوخی کی تفصیلی وجہ نہیں بتائی گئی۔ادھر جینسن ہوانگ کی جانب سے بھی اعلیٰ سطح کی شرکت منسوخ کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد سمٹ کی کامیابی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔