بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں چوری کی انوکھی واردات رپورٹ ہوئی جہاں نئی نویلی دلہن اپنے دولہے کے15لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ دولہے کی شناخت 40 سالہ ویماریڈی کے نام سے ہوئی جو سری ستیہ سائی ضلع کا رہائشی ہے، اس نے شادی کیلئےایک میرج بیورو سے رابطہ کیا تھا۔
ویماریڈی نے میرج بیورو کو 3 لاکھ روپے ادا کیے اور دو ہفتے قبل ایک خاتون سے شادی کی جو اسے لوٹ کر فرار ہوگئی۔شادی کے چند دنوں بعد دلہن نے شوہر سے کہا کہ اس کے والد کی طبیعت خراب ہے لہٰذا وہ ملاقات کیلئےجا رہی ہے تو دولہے بھی ساتھ ہو لیا۔ویماریڈی جب اپنی نئی نویلی دلہن کو لے کر بھیما ورم پہنچا تو ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اس کی شادی کے بارے میں گھر والوں علم نہیں ہے۔
خاتون نے اپنے شوہر سے کہا وہ گھر نہیں چل سکتے اور وہ وہاں سے اکیلی چلی گئی۔ ویماریڈی نے چند دنوں بعد اہلیہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی جبکہ میرج بیورو سے بھی رابطہ کیا مگر ان کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری شادی تک ہی ہوتی ہے۔دراصل دلہن ویماریڈی کے 15 لاکھ روپے چرا کر فرار ہوئی جس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی گئی۔