بھارتی اداکار زید خان اور اداکارہ امرتا راؤ نے 20 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ آگئے جس نے مداحوں میں کھلبلی مچادی۔
2004 کی سپر ہٹ فلم “میں ہوں نا” میں نظر آنے والے زید اور امرتا کی 20 سال بعد ایک ساتھ کام کرتے ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مداحوں نے اس ویڈیو پر تبصرے کرنا شروع کردیے اور بے چینی اس حد تک بڑھ گئی کہ کئی مداح یہ پوچھ بیٹھے کہ کیا میں ہوں نا 2 بننے جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو میں زید خان اور امرتا راؤ کو اسی طرح کے حلیے میں دیکھا جاسکتا ہے جیسا کہ دونوں اداکاروں نے اپنی 21 برس پرانی فلم میں اپنایا تھا۔
ایک پاپارازی فوٹوگرافر اکاؤنٹ سے شیئر اس ویڈیو میں دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ سیٹ پر دیکھا گیا ہے جبکہ وہ کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
علم میں رہے کہ دونوں کس پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہے ہیں اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
خیال رہے کہ فلم میں ہوں نا میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا، جبکہ دیگر فنکاروں میں سشمیتا سین، کرن کھیر، نصیر الدین شاہ اور سنیل شیٹی بھی شامل تھے۔