بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود پر عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جو اب 24 اکتوبر 2025 تک نافذ العمل رہے گی۔ یہ مسلسل پانچواں مہینہ ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان سیف اللہ خان نے گفتگو میں تصدیق کی کہ بھارتی طیاروں کیلئےفضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ڈان ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی نوٹم (NOTAM) کی کاپی میں بھی اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ پابندی ان تمام بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر لاگو ہوگی جو بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر ملکیت، زیر انتظام یا لیز پر ہیں، اور اس میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔ نئی توسیع کے مطابق فضائی حدود کی بندش 19 ستمبر 2025 کو دوپہر 1 بجے سے نافذ ہو کر 24 اکتوبر 2025 کو صبح 4 بجکر 59 منٹ تک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں