دبئی (سپورٹس ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ ویمن ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کا پروٹوکول طے شدہ تھا اور ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ہی سے دی جانی تھی، تاہم بھارتی ٹیم ٹرافی وصول کرنے کیلئےاختتامی تقریب میں نہیں آئی۔
اے سی سی کے مطابق محسن نقوی اور دیگر عہدیدار اختتامی تقریب کیلئےاسٹیج پر موجود تھے جبکہ محسن نقوی نے سری لنکا کی ٹیم کو رنرز اپ ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔بھارتی ویمن ٹیم نے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ ویمن ٹائٹل جیتا تھا تاہم بھارتی کھلاڑی ٹرافی وصول کرنے کیلئےاسٹیج پر نہیں آئیں۔
اے سی سی ذرائع کے مطابق فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کا پروٹوکول پہلے سے طے تھا اور بھارتی ٹیم کے لیے ٹرافی دستیاب تھی، لیکن بھارتی ٹیم نے اسے وصول نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی گزشتہ ٹرافی بھی دستیاب ہے۔اختتامی تقریب ختم ہونے کے بعد محسن نقوی اسٹیڈیم سے روانہ ہوگئے۔

