بھارتی پولیس کا سید علی گیلانی شہید کے گھر اور دفتر پر چھاپا

بھارتی پولیس نے سید علی گیلانی شہید کے گھر اور دفتر پر چھاپا مارا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سید علی گیلانی شہید کے گھر اور دفتر سمیت تحریک حریت جموں و کشمیر کے دفتر پر چھاپا مار کر تلاشی لی۔

بھارتی پولیس نے چھاپے کے دوران سید علی گیلانی کی کتب اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں، کل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی شہید کے گھر اور تحریک حریت کے دفتر پر چھاپو ں کی شدید مذمت کی ہے۔

کےایم ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک برس میں 100 سے زائد سیاسی و شہری رہنماؤں کے گھروں پر کارروائیاں کی گئی ہیں، سیاسی دفاتر پر چھاپوں کے دوران دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کر لیے جاتے ہیں۔بھارتی پولیس نے 80 سے زائد سماجی تنظیموں کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں، اور فنڈنگ سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دریں اثنا، آج ایک تقریب میں پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی، انھوں نے اپنے شوہر محمد یاسین ملک کی حالت زار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تعاون کی اپیل بھی کی، جو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں