بھارت نے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبانی کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔اس حوالے سے سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے ہمیں کہا تھا کہ ہم ورلڈکپ کی میزبانی کریں، ہم نے واضح الفاظ میں انکار کر دیا۔جے شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی مون سون سر پر ہے اور ہم نے اگلے سال ویمن ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے، میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دینا چاہتا کہ ہم یکے بعد دیگرے ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے حکام سے ابھی اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بنگلادیش سے منتقلی پر حتمی فیصلہ 20 اگست تک متوقع ہے۔آئی سی سی نے کہا کہ بنگلادیش کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بنگلادیش کے پاس ہے، ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بنگلادیش میں شیڈول ہے۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days