بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟

سری لنکا کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے دو پلیئرز کے نام سامنے آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا پر آنے والی رپورٹس کے مطابق آئی لینڈرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو قیادت کی ذمہ داری سونپی جائیگی جبکہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی کا بار کے ایل راہول کے کندھوں پر ڈالا جائے گا۔

روہت، کوہلی اور جڈیجا کے ریٹائر ہونے کے بعد اب بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ہاردک کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ سری لنکا کی سیریز سے کپتانی کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے ذرائع نے بتایا کہ ہاردک پانڈیا T20 میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

بی سی سی ذرائع نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ ہاردک کو سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز میں آرام دیاجائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ منیں عمدہ پرفارمنس کے بعد پہلی بار ہاردک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بھی بنے تھے تاہم وہ جلد ہی اس پوزیشن سے محرم ہوگئے اور ان کی جگہ سری لنکا کے ونندو ہاسارنگا نے لے لی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں