بھارتی کلاسیکی رقاصہ یامنی کرشنامورتی 84 برس کی عمر میں چل بسیں

بھارتی کلاسیکی رقاصہ یامنی کرشنامورتی 84 برس کی عمر میں چل بسیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یامنی کرشنامورتی کے منیجر اور سیکرٹری گنیش نے میڈیا کو بتایا کہ یامنی کرشنامورتی طویل عرصے سے بیمار تھیں اور 7 ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔گنیش کا کہنا ہے کہ یامنی کرشنامورتی کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔یامنی کرشنامورتی کو پدما وبھوشن اور پدما بھوشن سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں