پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کی کامیابی کے لیے بہت دعائیں کی۔
ارشد ندیم کی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے بھی میرے بیٹے کی کامیابی کے لی دعا کی۔
اس موقع پر ارشد ندیم کی بہن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے میرےبھائی کی میڈل جیتنے کی دلی خواہش پوری کردی۔
ارشد ندیم کے بھائی نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے رکارڈ تھرو کی، حکومت سے بھی اپیل ہے کہ ارشد ندیم سے کیا وعدہ پورا کرے۔
ارشد ندیم کے بھائی نے کہا کہ حکومت گاؤں میں گراؤنڈ بنانے کا اپنا وعدہ پورا کرے، انہوں نے بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا کو بھی مبارکباد پیش کی۔

