تحریک انصاف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر زخمیوں کی صحت و سلامتی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور نیک تمنائیں امریکہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق جمہوریت میں مسلّح اور پرتشدد کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تشدد سے پاک سیاست کا حصول دنیا کی جمہوریت پسند اقوام کےلیے چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق تحریک انصاف امن، مکالمے اور دلیل کی علمبردار ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق، آئین و قانون اور جمہوری اقدار پر حملہ جمہوریت کے وجود پر حملہ ہے۔ اس کے تدارک کےلیے اہلِ عالم کو مل کر اقدامات کرنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں