ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترکیہ کی فوج نے شمالی عراق میں 12 کرد جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک فوج نے شمالی عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 12 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کےخلاف عراق میں کلا لاک (Claw-Lock) نامی آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی 1984 سے ترک ریاست کے خلاف بغاوت کر رہی ہے۔ ترکیہ، امریکہ اور یورپی یونین نے اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے، اس تنازعے میں 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔