شانلی عرفا، ترکیہ(ایجنسیاں)ترکیہ کے شہر شانلی عرفا سے مزید 14 غیرقانونی افغان پناہ گزین گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ غیرقانونی مہاجرین کی نقل و حمل میں ملوث تین سہولتکاروں کو بھی گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق گرفتار افغان پناہ گزین ٹرک میں چھپ کر سفر کر رہے تھے اور تمام گرفتار شدگان کو فوری طور پر ڈیپورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
ترکیہ مائیگریشن ایجنسی کے مطابق 3 جنوری کو دیاربکر سے 32 افغان پناہ گزین اور 10 جنوری کو توکات اور بولو سے 18 پناہ گزین گرفتار کیے گئے۔ گزشتہ سال ترکیہ میں ایک لاکھ 52 ہزار غیرقانونی پناہ گزین گرفتار کیے گئے جن میں 42 ہزار افغان شہری شامل تھے۔

