ترکیہ کی امن کیلئے کوششیں جاری رہیں گی: صدر رجب طیب اردوان

انقرہ (غیر ملکی ذرائع) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کی امن پر مبنی کوششیں جاری ہیں اور ایران پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

صدر اردوان نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حوالے سے مذاکرات کے لیے ابھی بھی کچھ کیا جا سکتا ہے۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال طویل عرصے تک جاری رہی تو علاقائی اور عالمی استحکام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔